پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کتنے مہینوں کی مہمان ہے؟مسلم لیگ ن کے رہنمانے حیران کن دعویٰ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کتنے مہینوں کی مہمان ہے؟مسلم لیگ ن کے رہنمانے ...
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کتنے مہینوں کی مہمان ہے؟مسلم لیگ ن کے رہنمانے حیران کن دعویٰ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر  اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اب ڈیڑھ2 ماہ کی مہمان ہے،اس حکومت کے خلاف سازش کون کررہاہے؟ اس کاجواب عمران خان خودیاان کے ترجمان دے سکتے ہیں،ق لیگ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی ہم سے مل رہے ہیں تاہم مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

تفصیلات کے  مطابق میاں عبد المنان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف  مسلم لیگ ن کسی سازش کاحصہ نہیں جبکہوزیر اعظم  نے سازش کی بات کی ہے تاہم اُنہوں نے اپنے خلاف ہونے والی سازش میں مسلم لیگ ن یا کسی اپوزیشن  جماعت کانام نہیں لیا،عمران خان کا یہ کہنا کہ وزیر اعلیٰ کو کوئی نہیں نکال سکتا لیکن لگتا ہے کہ ان کو شائدعلم نہیں کہ وہ اب خودبھی زیادہ دیرتک وزیراعظم برقرار نہیں رہیں گے۔ میاں عبد المنان کاکہناتھاکہ کسی وقت بھی اتفاق رائے سے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے جس کے بعدرواں سال میں عام انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ق لیگ توکیاپی ٹی آئی کے ارکان کی بھی اپوزیشن سے ملاقاتیں جاری ہیں تاہم مسلم لیگ ن میں شمولیت کافیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت ہی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ملکی تعمیروترقی اورمعاشی استحکام کے لئے نہیں صرف سیاسی انتقام کے ایجنڈے پراقتدارمیں آئے تھے،ڈیڑھ برس میں جھوٹے الزامات اوراحتساب کے نام پرصرف اپوزیشن کوٹارگٹ کیا گیا ،حکومت میں شامل بعض ارکان کے خلاف ریفرنسزبھی موجودہیں مگرانہیں پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے صادق اور امین بنادیاگیا ہے۔