فیصل آباد پولیس کے 16حوالداروں کافاروق آبادکانسٹیبلری تبادلہ

  فیصل آباد پولیس کے 16حوالداروں کافاروق آبادکانسٹیبلری تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(جنرل رپورٹر) آر پی او رفعت مختار راجہ نے فیصل آباد پولیس کے 16حوالداروں کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس کا نسٹیبلری فاروق آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے‘سٹی پولیس آفیسر سہیل چوہدری کی جانب سے آر پی او کو بھجوائی گئی سفارش کے مطابق سینئر پولیس افسران کے گن مین،ہومی سائیڈ یونٹس، عدالتی ڈیوٹی اور تھانوں میں تعینات ہیڈ کانسٹیبلز کے نام بھجوائے گئے ہیں جن میں ایس ایس پی آپریشنز کے گن میں فاروق احمد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے گن مین محمد مجاہد،ہومی سائیڈ سول لائن رضوان علی،ہومی سائیڈ تھانہ  کے محمد امین،کرائم سین ڈی ایس پی سمندری سٹاف جنرل ڈیوٹی سرانجام دینے والے کانسٹیبلان شامل ہیں۔
کانسٹیبلری تبادلہ

مزید :

صفحہ آخر -