اڑن طشتری معاملہ، محکمہ موسمیات کا موقف بھی آگیا

اڑن طشتری معاملہ، محکمہ موسمیات کا موقف بھی آگیا
اڑن طشتری معاملہ، محکمہ موسمیات کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)35ہزار فٹ کی بلندی پر پی آئی اے کپتان کی جانب سے دیکھی جانے والی غیر واضح شے کے معاملے پر محکمہ موسمیات کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات خالدملک کے مطابق تاحال اس معاملے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ واقعی اڑن طشتری تھی یا پھر کچھ اور لیکن محکمے کے پاس موسمیاتی صورت حال کو ناپنے کے لیے 2 مختلف بلون (غبارے)موجود ہیں۔
 ایک قسم کا بلون 6 سے 7 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑان بھرنے کی استعداد رکھتا ہے جبکہ دوسرے قسم کا بلون ریڈیو سانڈے 70 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑان بھر سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ریڈیو سانڈے کے ذریعے موسمیاتی جانچ کا عمل بند ہے۔

مزید :

ماحولیات -