پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی
پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، لاہور کے مختلف پیٹرول پمپس پر دو ہزار سے زائد پیٹرول نہیں دیا جا رہا،گوجرانوالہ میں صرف 20 فیصد پیٹرول پمپس پر  پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں۔

 جیو نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں بھی پیٹرول پمپس پر  پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہے۔ بہاولپور میں چند کھلے  پیٹرول پمپس پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ادھر سیالکوٹ میں بھی بیشتر  پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ کھلے پیٹرول پمپس پرشہریوں کا بے پناہ رش ہے۔فیصل آباد میں بھی پیٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سواروں کا رش ہے۔پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کم آرہی ہیں جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہے۔اس معاملے پر متعلقہ حکام کا ردعمل فی الحال سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید :

قومی -