مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، پرویز الٰہی 

مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، پرویز ...
مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، پرویز الٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی ۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ،امن وامان کی صورتحال تباہ، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا،انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔