آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب
آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی ریننگ جاری کردی، پاکستانی سپنر نعمان علی ٹاپ 5 میں پہنچ گئے، سعود شکیل ایک درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بولرز میں  بھارت کے جسپریت بومرا بدستور سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جنوبی افریقا کے کاگیسوو ربادا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے نعمان علی ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی پر 4 درجے ترقی کرکے کیریئر بیرسٹ 5ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ساجد خان بھی 2 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے جبکہ ویسٹ انڈین اسپنر جومیل وریکن 16 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 25 ویں پوزیشن پر آگئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں میں انگلینڈ کے جو روٹ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں، ان کے ہم وطن ہیری بروکس دوسری، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسری، بھارت کے یشسوی جیسوال چوتھی اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعو شکیل ایک درجہ تنزلی کے باوجود ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، محمد رضوان دو درجہ ترقی کرکے 15 ویں اور بابر اعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

مزید :

کھیل -