وہ 3 کھانے جن کی وجہ سے خطرناک بیماری پھیلنے لگی، کئی لوگ وینٹی لیٹر پر منتقل، ماہرین نے خبردار کردیا

وہ 3 کھانے جن کی وجہ سے خطرناک بیماری پھیلنے لگی، کئی لوگ وینٹی لیٹر پر منتقل، ...
وہ 3 کھانے جن کی وجہ سے خطرناک بیماری پھیلنے لگی، کئی لوگ وینٹی لیٹر پر منتقل، ماہرین نے خبردار کردیا
سورس: RawPixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  صحت کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں تین عام کھانوں سے پرہیز کیا جائے کیونکہ ایک نایاب بیماری  گیلین بری سنڈروم (جی بی ایس) کے پھیلاؤ کے بعد اس کا پہلا شکار سامنے آ چکا ہے۔ بھارت کے شہر پونے میں 110 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
مہاراشٹرا کے وزیر صحت پرکاش نے کہا "پونے میں گیلین بری سنڈروم  کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو تشویشناک ہے۔ ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جلد ہی اس پر تفصیلی رپورٹ دے گی۔ پونے میونسپل کارپوریشن اور مہاراشٹرا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس مرض کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔"
ڈیلی سٹار کے مطابق یہ بیماری انسان کے مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے جس سے اعصابی نظام پر حملہ ہوتا ہے۔ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری، جسمانی حرکت میں رکاوٹ اور ٹانگوں یا کمر میں شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ناناوتی میکس سپر سپیشلٹی ہسپتال ممبئی کے ڈائریکٹر آف نیورولوجی ڈاکٹر پرادیومنا اوک نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی بی ایس کا ایک بڑا سبب ایک مخصوص بیکٹیریا Campylobacter jejuni ہے، جو آلودہ کھانے اور پانی میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو تین کھانوں (پنیر، چاول اور چیز)  سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈاکٹر اوک کے مطابق یہ تینوں غذائیں زیادہ نمی اور غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں جو بیکٹیریا کی افزائش کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتی ہیں۔ آلودہ کھانے اور پانی سے بچیں، اور اپنی قوت مدافعت کا خاص خیال رکھیں۔ اس  بیماری کا  اگر دو ہفتوں میں علاج نہ کیا جائے تو یہ زیادہ سنگین ہو سکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -