غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سدباب،پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی 

  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سدباب،پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے ...
  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا سدباب،پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حوالے سے خصوصی اجلاس  ہوا ۔ اجلاس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست،واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کی سفارشات پر غورکیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ  نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے سدباب کے لیے پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ کمرشل،رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی۔ پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی۔ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہراضلاع میں ڈسٹرکٹ سپیشل  پلاننگ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ متعلقہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ واپڈا،سوئی گیس،واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ سپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ زمینوں کے اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل وال کے ذریعے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی ہو گی۔ ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پردرخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414سکیموں پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔