بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تمام پارٹی عہدیداران اکٹھے ہو گئے ، محمود خان

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف تمام پارٹی عہدیداران اکٹھے ہو گئے ، محمود خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)متھرا پی کے سات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف پی کے سات میں تمام پارٹی عہدیداران اکٹھے ہوگئے اور مشترکہ طور پر مسئلہ حل کرنے پر ایک ہی پلیٹ فارم سے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ پی ٹی آئی سے ایم پی اے محمود جان خان آف کافور ڈھیری، پاکستان مسلم لیگ سے عظمت خان سکنہ بربر اوپازی، کیو ڈبلیو پی سے ہاشم بابر اور سیف اللہ خان، عوامی نیشنل پارٹی عزیز غفار، پی پی پی سے منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر اعجاز خان ڈھیری کلے، پی ٹی آئی سے منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر مجیب الرحمان پیر بالا، انصاف خان تیرائی بالا، جہانزیب خان متھرا اور ملگری استاذان کے صوبائی صدر ماسٹر وارث خان نے ایک پلیٹ پر اکٹھے ہوکر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ ایم پی اے محمود جان خان نے کہا کہ پی کے سات میں 20گھنٹے لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کرسکتے پی کے سات میں بجلی میٹر لگا کر بجلی لوڈشیڈنگ کا تاحیات خاتمہ کرینگے تاکہ مستقبل میں آئندہ نسل کو یہ ناسور نہیں چھوڑینگے۔پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر اور پی کے سات کے سرکردہ رہنما عظمت خان نے کہا کہ تمام صوبائی رہنماؤں کا اتحاد خوش آئند ہے اب ہر صورت میں بجلی کا مسئلہ حل کرینگے اگر واپڈا حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ورسک ڈیم سے جانے والی لائن کو بند کردینگے۔ پہلے مذاکرات ترجیح ہے اور واپڈا حکام سے ہر قسم بات چیت کیلئے تیار ہے اور پی کے سات کے عوام معزز شہری ہے اپنا بل دینے کو تیار ہے۔ قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری ہاشم بابر نے کہا کہ پی کے سات تمام پارٹیوں کا اتحاد خوش آئند ہے اسکاتمام کریڈٹ عظمت خان کو جاتا ہے دریں اثناء انہوں نے کہا کہ ناجائز بجلی استعمال کرنا جرم ہے واپڈا حکام بھی اپنا قبلہ درست کریں ہم بھی میٹر لگوانے کو تیار ہے۔ پی پی پی سے منتخب ڈسٹرکٹ کونسلر اعجاز خان نے کہا کہ واپڈا کے ساتھ مذاکرات کرتے کرتے تھگ گئے۔ عوام میٹر لگانے کو تیار ہے لیکن واپڈا حکام ہمارے حلقے کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں۔ اب واپڈا حکام کے ساتھ مذاکرات فائنل ہوگئی اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو 4گھنٹے بجلی کی فراہمی کی بھی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔سابق صوبائی امیدوار انصاف خان نے کہا کہ عوام بجلی میٹر لگانے کو تیار ہے لیکن اب عوام آخری مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر پی کے سات کے عوام کا صبر کا پیمانہ ختم ہوجائیگا۔ جہانزیب خان ، مجیب الرحمان نے کہا کہ تمام پارٹی کا اتحاد خوش آئند ہے اور اسکا اہم کردار عظمت خان نے ادا کیا ہے کہ تمام پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کو اکٹھے کرکے پی کے سات میں 6سال سے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل نکالنے کیلئے سب کو متحد کیا اور اس اہم مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے جدوجہد کی۔ اب اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار استعمال کرنے چاہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما عزیز غفار نے کہا کہ واپڈا حکام تعاون کریں ہم بل دینے کو تیار ہے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ورسک ڈیم سے جانی والی تمام لائنوں کو بند کردینے۔ ماسٹر وارث خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے بچے کیسے اچھی پوزیشن لینگے کیونکہ ہمارے بچوں کو بجلی نہیں ہے تو پڑھائی اور آرام کیسے کرینگے واپڈاحکام مسئلہ حل کریں۔ اجتماعی تقاریر کے بعد متفقہ قرارداد پاس ہوئی کہ واپڈا کے حکام کے ساتھ آخری مذاکرات کرینگے اور کامیابی کی کوشش کرینگے اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو واپڈا کے خلاف بغاوت کا اعلان کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا ھکام پر ہوگی۔