آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقاما ت پا بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقاما ت پا بارش کی توقع ہے : ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم ، پنجاب سمیت مختلف مقاما ت پا بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم آج (شام/رات) خیبرپختونخوا، ژوب، قلات، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

ترجمان محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، قلات،سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
انہوںنے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاجبکہ لاہور، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اوکاڑہ20، ڈی جی خان01۔ فاٹا: پاراچنار08۔ بلوچستان:ژوب04۔ گلگت بلتستان: استور03، بونجی اور سکردو02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی44، دالبندین43، دادو، پڈعیدن، لسبیلا40 جبکہ آج لاہور اور اسلام آباد میں کم سے کم 25، کراچی 28، پشاور 27، کوئٹہ 22، گلگت 17، چترال 21اورہنزہ میں 13ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

ماحولیات -