کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دینگے: آرمی چیف

    کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دینگے: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایک اور سنگِ میل عبور،پاکستان آرمی کا فخر،میدانِ جنگ کا بادشاہ،پاکستان کی دِفاعی خود انحصاری اور پاک چائنہ دوستی کی عظیم مثال،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ء کا تیار کردہ الخالد 1ٹینک آر مڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق فائر پاور، موبیلٹی اور دہشت کا مظاہرہ،فیصلہ کْن حربی فورس،الخالد 1ٹینک منگل کو آرمڈ کور رجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔الخالد 1ٹینک پاکستان کا مین بیٹل ٹینک ہے،آرمڈ کور رجمنٹ نے دْشمن کے خلاف ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔چونڈہ کا محاذ آج بھی دْشمن کو یاد ہے جہاں جنگ عظیم دوئم کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی جبکہ چونڈہ کو انڈین ٹینکوں کا قبرستان بھی کہا جاتا ہے۔جہاں نہ صرف 1965 ء کی جنگ میں پاکستان نے دْشمن کے عزائم کو ناکام بنا یا بلکہ زبردست جانی و مالی نقصان بھی پہنچایا جس کا اعتراف دْنیا نے کیا۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 1948ء میں 3rdآرمرڈ بریگیڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔کیولری ہر قوم کی ایک Eliteفورس جانی جاتی ہے۔ اگرچہ آپ کی سواری گھوڑوں سے ٹینکوں کی شکل اختیار کر چکی ہے، لیکن آپ کا حوصلہ، آپ کا اعتماد اور آپ کی بہادری جوکہ ایک سوار کی بنیادی پہچان ہے۔ آپ کے لیے راہنما اْصو ل رہنے چاہیے۔ الخالد 1 ٹینکDriver Digital PanelتھرملImaging اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس۔دن اور رات میں لڑنے کی صلاحیت رکھنے کے علاوہ نیوکلئیر، بائیولوجیکل اور کیمیکل حملے کے خلاف اپنا مؤثر دفاع، کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
الخالد ون

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے منگل کو ہیوی انڈسٹریز (ایچ آئی ٹی) ٹیکسلا کادورہ کیا جہاں آرمی چیف نے الخالدون ٹینک کی حوالگی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق الخالدون ٹینک چین اوریوکرین کے مشترکہ تعاون سے تیارکیاگیاہے۔تقریب میں الخالدون ٹینک کی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ الخالدون ٹینک ان فارمیشنز کے حوالے کیا جائے گا جن کا جنگ کے دوران اہم اور فیصلہ کن کردار ہوتاہے۔ چیئرمین ایچ آئی ٹی میجر جنرل سید عامر ر ضا نے ادارے کے جاری منصوبہ جات، کامیابیوں اور خودانحصاری کے حصول میں دفاعی صنعت میں اسکے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آ رمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی کوششوں اور جدید ترین صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا اور کہا کہ ایچ آ ئی ٹی خودانحصاری کے حصول میں گرانقدرخدمات انجام دے رہاہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی عالمی معیارکی دفاعی مصنوعات تیارکررہاہے۔ہماری دفاعی و آپریشنل تیاریاں امن کویقین بنانے کیلئے ہیں تاہم اگرکسی نے جارحیت مسلط کی توپوری قوت سے جواب دینگے۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -