بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا منیجر ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیالکوٹ کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق منیجر ارتضیٰ حیدر بینک سے 81 لاکھ روپے نکلوا کر آ رہا تھا کہ ملزمان نے تعاقب کرکے اسے لوٹا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔