سانحات پارہ چناراوربہالپورپرحکومت خواب غفلت میں سوئی ہے، افنان

سانحات پارہ چناراوربہالپورپرحکومت خواب غفلت میں سوئی ہے، افنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے پارہ چنار دھماکوں اور سانحہ احمد پور شرقیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کی وجہ سے دل غم سے نڈھال ہے حکومت خواب غفلت میں سوئی ہے اور پے در پے دھماکوں سے بھی جاگ نہیں رہی ہے عوام میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ایسے حکمرانوں کے لئے ابدی نیند سونے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے بگڑتی ہوئی صورت حال نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے لوگوں میں دھماکوں کی وجہ سے خوف طاری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حرکت میں ہیں جبکہ حکمران پاناما سکینڈل سے بچنے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں وزراء اور مشیر اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کی وکالت کرتے پھر رہے ہیں حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کوئی مربوط پالیسی نظر نہیں آ رہی۔