عبدالمجید اچکزئی سے صلح نامہ نہیں کیا، دھوکے سے سادہ کاغذ پر دستخط لئے گئے: معظم علی

عبدالمجید اچکزئی سے صلح نامہ نہیں کیا، دھوکے سے سادہ کاغذ پر دستخط لئے گئے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اور سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والے صلح نامے کا پول ان کے بیٹے معظم علی نے کھول دیا، دھوکے سے سادے کاغذ پر دستخط لیے گئے ،کسی صورت اپنے والد کا خون معاف نہیں کریں گے ،عیدی کے دھوکہ میں دو لاکھ روپے دیئے گئے اور سادہ کاغذ پر یہ کہہ کر دستخط لیے گئے کہ یہ صلح نامہ نہیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عطاللہ کے بیٹے معظم علی نے کہا کہ سادہ کاغذ پر دادا اور چچا سے دھوکے سے دستخط کروائے گئے ،کسی صورت خون معاف نہیں کریں گے ،سپریم کورٹ ہمیں انصاف ضرور فراہم کرے گا ،صلح کی ہے نہ ہی صلح کرنا چاہتے ہیں۔ معظم علی کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رفیق عید ملنے اور اظہار تعزیت کرنے آئے تھے،ڈی سی نے بچوں کی عیدی کے طورپر2 لاکھ روپے دیے اور دھوکے سے دادا اور چچا سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا لیے جبکہ ہم نے نہ تو صلح کی ہے اور نہ ہی کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں خبر آ ئی تھی کہ دونوں فریقین کے درمیان تحریر ی صلح نامہ ہو گیاہے ،جس کے مطابق ٹریفک وارڈن کے بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے گی اور ان کو رہنے کیلئے پولیس لائن میں سرکاری کوارٹر بھی دیا جائے گا ، سب انسپکٹر احاجی عطااللہ کو سرکاری طور پر شہید قرار دے کر60برس تک پوری تنخواہ دلائی جائے گی جبکہ صلح خانہ میں یہ بھی درج کیا گیاہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ مقدمہ میں عبدالمجید اچکزئی کے ساتھ تعاون کریں گے۔واضح رہے کہ ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی صوبائی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور چند روز قبل انہو ں نے اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس کا ازخود نوٹس لے لیاہے ۔

اسلام آباد،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے بلوچستان اسمبلی کے رکن عبد المجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹریفک وارڈن کو کچلنے کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا جبکہ حادثے کے فوری بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے ملزم عبدالمجید اچکزئی کی تصویر بھی منظر عام پر آ گئی ہے،دوسری طرف لاک اپ میں موجود ملزم مجید اچکزئی پرپولیس کی کرم نوازی کاسلسلہ جاری ہے اور اسے ائیر کنڈیشنرتک لگوا دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ایم پی اے عبد المجید اچکزئی کی گاڑی سے ٹریفک وارڈن کو کچلنے کے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔عمرے کی ادائیگی پر جانے سے قبل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے واقعے کا ازخود نوٹس لینے کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جاں بحق ہونیوالے سارجنٹ کے اہلخانہ پر کسی قسم کا دبا نہ ڈالا جائے۔ ادھر حادثے کے فوری بعد ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ملزم عبدالمجید اچکزئی کی تصویر منظر عام پر آ گئی جبکہ ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو جیل میں وی آئی پی سہولیات دینے کا معاملہ بھی سا منے آچکا ہے ۔ مجید اچکزئی کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے پولیس متحرک نظر آتی ہے جس کے باعث ایم پی اے کے ٹھاٹ باٹ تھانے میں بھی کم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔لاک اپ میں موجود بلوچستان اسمبلی کے رکن کیلئے پولیس نے ائیر کنڈیشنر لگوا دیا جہاں اب گرمی سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ واضح رہے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی نے کوئٹہ جی پی او چوک پر ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک وارڈن حاجی عطااللہ کو کچل دیا تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا لیکن وہ وہ جان کی بازی ہار گیا ۔واقعہ کے بعد حکام کی جانب سے حادثے کامقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم میڈیاپرخبرنشرہونے کے بعداچکزئی کوگرفتارکیاگیاجو کوئٹہ کی ایک عدالت کی جانب سے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -