بدکردار شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے روحانی تسبیح،ایسا مجرب عمل کہ بیویوں کی زندگی میں سکھ آجائے

بدکردار شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے روحانی تسبیح،ایسا مجرب عمل کہ بیویوں ...
بدکردار شوہر کو راہ راست پر لانے کے لئے روحانی تسبیح،ایسا مجرب عمل کہ بیویوں کی زندگی میں سکھ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں یہ بات شاید نہ کرتی لیکن اب اتنی مجبور ہوگئی ہوں کہ اسکو بیان کئے بغیر چارہ بھی نہیں۔میرے شوہر غیر عورتوں کے ساتھ تعلقات بناتے ہیں اور اپنا منہ کالا کرتے ہیں۔شرم ناک بات یہ ہے کہ وہ یہ باتیں مجھے بھی فخر سے بتاتے ہیں ۔میں اپنے والد یا بھائی کو یہ نہیں بتاسکتی کیونکہ ہماری شادی وٹہ سٹہ میں ہوئی ہے۔میں نے دو تین بار ان سے کہا ہے کہ یہ گناہ کرنے سے بہتر ہے وہ دوسری تیسری شادی کرلیں ۔لیکن وہ کسی پاکیزہ بندھن کے قائل نہیں ہیں۔خدارا مجھے اسم رب تعالٰی کا وظیفہ بتادیں کہ میں کروں اور میرے شوہر راہ راست پر آجائیں ۔ان کی بدکردار زندگی نے مجھے بہت پریشان کررکھا ہے ۔(صوبیہ۔کراچی )
جواب ۔یہ بڑی بدنصیبی کی بات ہے کہ بعض مرد حضرات نیک وصالح شریک حیات کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اندر نیکی اور پاکیزگی کا رجحان پیدا نہیں کرتے اور آوارگی پر مائل رہتے ہیں۔ہمارے سماج کا یہ انتہائی برا چہرہ ہے۔آپ جیسی ہزاروں ایسی خواتین ہیں جن کے شوہر گناہ آلود زندگی گزارتے ہیں ۔آپ کے معاملہ میں تو یہ ستم ہے کہ آپ کا شوہر متشدد ذہن کا مالک ہے جو آپ کو اذیت دینے کے لئے اپنے گناہوں کو فخریہ بیان بھی کرتا ہے ۔وہ عورتوں کی عزت کرنا نہیں جانتا ۔دعا ہے اللہ اسے ہدایت اور آپ کو صبر عطا فرمائے ۔آپ روزانہ یا قابض گیارہ سو بار پڑھ کر دعا کیا کریں ۔اللہ نے چاہا تو اسکا دل بدل جائے گا اور فسق و فجور سے پرہیز کرے گا ۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -