نوابشاہ میں رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

نوابشاہ میں رینجرز کی کارروائی، پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواب شاہ (آئی این پی)نواب شاہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سابق صوبائی مشیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کر لیا۔ دولت پورمیں سابق صوبائی مشیراسماعیل ڈاہری کے بنگلے پر رینجرز نے چھاپا مارا، اس دوران اسماعیل ڈاہری کوحراست میں لیا گیا۔ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،سابق صوبائی مشیر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزم اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسماعیل ڈاہری کی 40 ساتھیوں سمیت گرفتاری کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سے5ایس ایم جی، ایک پسٹل، 2گرنیڈلانچر اور راؤ نڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -