سمندر میں پھنسا مہاجرین کا بحری جہاز مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز

سمندر میں پھنسا مہاجرین کا بحری جہاز مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مالٹا سٹی (این این آئی)مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکاٹ نے لائف لائن نامی بحری جہاز مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دیدی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمندری راستوں سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو سمندروں میں ڈوبنے سے بچانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کا یہ جہاز گزشتہ کئی دنوں سے بحیرہ روم میں پھنسا ہوا تھا اور اسے کسی بھی یورپی ملک میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ اس جہاز پر 233 مہاجرین بھی موجود تھے۔ا س سے قبل جوزف مسکاٹ نے امید ظاہر کی تھی کہ یہ جہاز جلد مالٹا کے ساحل تک پہنچ جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سات یورپی ممالک نے لائف لائن پر موجود مہاجرین کو اپنے ہاں رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -