تعلیم کے ذریعہ ہی مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے،اجمل ملک

تعلیم کے ذریعہ ہی مستقبل کو سنوارا جاسکتا ہے،اجمل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر رائٹر،ڈائریکٹر اور اداکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ شعبہ ہے کہ جس کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں، آج کا دور ہتھیار کا نہیں بلکہ قلم کا ہے، قلم ہی کے ذریعے ہم دنیاء میں ایک نامور قوم کے طور پر ابھر کرسامنے آسکتے ہیں،آج کے نوجوان کافی باصلاحیت ہیں ان کے الفاظ میں جس طرح کا ربط تسلسل سے ملتا ہے وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، اب ہمیں کسی بھی طرح فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمارے لئے سب کچھ تعلیم ہی ہے تعلیم ہی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو روشن کرسکتے ہیں۔
، ہمیں اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی وہ کسی بھی طرح کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ جب ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تویقینا وہ تعلیمی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہوجائیں گے۔فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں سے وابستہ ہوں۔میرا نیا ٹی وی شو تمام دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔میری زیر تکمیل فلم ”آئی ہیٹ لو“میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہوں گے۔تعلیم ہی کے ذریعے معاشرے میں انقلاب برپاء کیا جاسکتا ہے، آج کے نوجوانوں کو جتنا باصلاحیت دیکھا ہے اس کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی ہے۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ محنت لگن اور جذبے سے ہی سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -