سوتی دھاگے کی برآمدات میں 51.3 فیصد کمی

  سوتی دھاگے کی برآمدات میں 51.3 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020 کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات میں 51.3 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2020 کے دوران برآمدات کا حجم 52 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات سے تقریباً 105 ملین ڈالر کے قریب زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020 کے دوران سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں 51 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -