کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور (اے پی پی) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کالی زیری کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کالی زیری طبی خواص رکھنے والا ایک انتہائی اہم اور ادویاتی پودا ہے جس کے پتے اور جڑیں مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔
جبکہ کالی زیری کابیج کا پیٹ کی مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال ہوتاہے لہذا اس کی کاشت جون میں شروع کرکے وسط جولائی تک مکمل کرتے ہوئے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے”اے پی پی“کو بتایا کہ کالی زیری کی کاشت کے لئے زمین کو 5سے8مرتبہ ہل وسہاگہ چلاکر اچھی طرح تیار کرلیناچاہئیے۔

مزید :

کامرس -