حکومت مسیحی برادری کو ہر ممکن ریلیف دے گی، حنیف خان پتافی

  حکومت مسیحی برادری کو ہر ممکن ریلیف دے گی، حنیف خان پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)مشیر صحت محمدحنیف خان پتافی نے چرچ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری میں حکومت پنجاب کی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
جانب سے 8400 روپے مالیت کے حساب سے امدادی چیک تقسیم کیے۔تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما سردار احمد خان نیازی اور جاوید حیدری ودیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب ہر لحاظ سے مسیحی برادری کے ساتھ ہیں انکے اور ہمارے دکھ درد سانجھے ہیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اسلام میں ہر مذہب کو مکمل آزادی حاصل ہے پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور اسلام ہمیں محبت اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔
حنیف پتافی