سر پھرے عاشق نے شادی سے ایک رات پہلے وہ کام کردیا جس کی کسی کو امید نہ تھی

سر پھرے عاشق نے شادی سے ایک رات پہلے وہ کام کردیا جس کی کسی کو امید نہ تھی
سر پھرے عاشق نے شادی سے ایک رات پہلے وہ کام کردیا جس کی کسی کو امید نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک سر پھرے عاشق نے شادی سے ایک رات پہلے اپنی محبوبہ اور اس کے باپ کو قتل کردیا۔

میرٹھ میں آنچل نامی لڑکی کی شادی تھی، شادی سے ایک رات پہلے ان کے گھر میں سنگیت پارٹی ہورہی تھی، آدھی رات کو آنچل کی محبت میں یکطرفہ طور پر مبتلا ساگر اپنے خالہ زاد بھائی انکت کے ساتھ شادی والے گھر میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

دونوں ملزمان نے پہلے دلہن آنچل کو قتل کیا جس کے بعد اس کے باپ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا، دلہن کا بھائی بیچ میں آیا تو اسے بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -