ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے الیکشن کے لئے ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا

  ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے الیکشن کے لئے ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن پنجاب کے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن پنجاب کی طرف سے باقاعدہ ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا اسی سلسلہ میں چلڈرن ہسپتال کے وارڈ ٹوکی ڈاکٹر کمیونٹی سے ملاقات کی گئی، مہم میں ڈاکٹرز کا جوش و خروش قابل دید تھا، اس موقع پر صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی کا کہنا تھا کہ وارڈ ٹو وارڈ مہم کے دوران ڈاکٹرز کی ممبر سازی مہم میں بھرپور شمولیت اس بات کی یقین دہانی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز الیکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعمان اور چیئرمین ڈاکٹر حافظ نعمان نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں الیکشن اور ممبر سازی مہم سے نڈر اور باکردار قیادت سامنے آئے گی جو کہ ڈاکٹرز کی حقیقی نمائندہ ہو گی۔ نئی قیادت ڈاکٹرز کے مسائل، حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور پی ایم سی کی ڈاکٹر کش پالیسی کے خلاف باقاعدہ ملک گیر تحریک چلائے گی۔