ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جانے والا ہے، جس کے لیے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے۔

رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونے والے بڑے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں رچی رچرڈ سن فائنل میچ کے دوران آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -کھیل -