متحدہ عرب امارات کی ایک اور عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، جل کر راکھ ہوگئی

متحدہ عرب امارات کی ایک اور عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، جل کر راکھ ہوگئی
متحدہ عرب امارات کی ایک اور عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، جل کر راکھ ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے شمالی علاقے میں دو رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی جس نے دونوں عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور عمارت مکمل طورپر جل کر راکھ ہوگئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ آگ پہلے 40منزلہ عجمان ایمریٹ ٹاور میں لگی جس نے جلد ہی ساتھ ملحقہ بلاک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ادارے بروقت رہائشیوں کو ان عمارتوں سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم افراد کے معمولی زخمی ہونے اور سانس کے مسائل لاحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
عجمان پولیس کی طرف سے ٹوئٹر پر واقعے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاور سے آگے کے شعلے کئی منزلوں تک بلند ہو رہے ہیں جل جانے والی عمارت کا کاٹھ کباڑ گر رہا ہوتا ہے۔بعد ازاں محکمہ سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اب عمارت کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ تعمیر و بحالی کا کام شروع ہو سکے۔
وزیرداخلہ اور نائب وزیراعظم شیخ سیف بن زائد بھی جائے حادثہ پر امدادی کاموں کی نگرانی کرتے رہے۔
واضح رہے کہ ایک سال کے عرصے میں دبئی میں آتشزدگی کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس سے قبل نیوایئرکے موقع پر ہوٹل ایڈریس اور اس سے پہلے ٹارچ سکائی سکریپر آتشزدگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ٹارچ سکائی سکریپر کا شمار دنیا کی بلند ترین رہائشی عمارتوں میں ہوتا ہے۔