’کوکاکولا کو اگر اس چیز کے ساتھ پیا جائے تو یہ انسان کیلئے زہر ہے، اس لئے پابندی لگادی جائے‘ جج نے تاریخی فیصلہ سنادی، اگلی مرتبہ پینے سے پہلے آپ بھی یہ فیصلہ ضرور پڑھ لیں

’کوکاکولا کو اگر اس چیز کے ساتھ پیا جائے تو یہ انسان کیلئے زہر ہے، اس لئے ...
’کوکاکولا کو اگر اس چیز کے ساتھ پیا جائے تو یہ انسان کیلئے زہر ہے، اس لئے پابندی لگادی جائے‘ جج نے تاریخی فیصلہ سنادی، اگلی مرتبہ پینے سے پہلے آپ بھی یہ فیصلہ ضرور پڑھ لیں

  

لاگوس (نیوز ڈیسک) سافٹ ڈرنکس کے مضر صحت ہونے کی باتیں ہر جگہ کی جاتی ہیں لیکن نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیا ہے جس کے بعد نائیجیریا کے عوام بڑے پیمانے پر ان سافٹ ڈرنکس کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ ویب سائٹ سی این این کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان مشروبات میں بینزوئک ایسڈ اور سن سیٹ ایڈیٹوز کی بھاری مقدار وٹامن سی کے ساتھ مل کر صارفین کی صحت کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔ جسٹس آدے دایو اوئے بانجی نے نائیجیرین باٹلنگ کمپنی کو حکم دیا کہ فانٹا اور سپرائٹ کی بوتلوں پر یہ وارننگ تحریر کی جائے کہ اسے وٹامن سی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے۔

لندن حملہ،مسلم خواتین کا حجاب پہنے ہلاک افراد کی یاد میں اظہار یکجہتی

عدالت نے نیشنل ایجنسی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرول کی صحت کے معیارات کو یقینی بنانے میں ناکامی پر اس کے خلاف 20 لاکھ نائیرا (تقریباً ساڑھے 6 لاکھ پاکستانی روپے) کی ادائیگی کا حکم بھی سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اس ادارے کو ایک ایسے مشروب کو انسانی صحت کے لئے موزوں قرار دینے پر سزا سنائی گئی جو دراصل وٹامن سی کے ساتھ مل کر زہر کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجریامیں مشروب تیار کرنے والی کمپنی ضرورت سے زائد سن سیٹ اور بینزوئک ایسڈ استعمال کررہی ہے۔ بینزوئک ایسڈ وٹامن سی کے ساتھ مل کر کینسر پیدا کرنے والے مرکبات میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -