اقبال ٹاؤن،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میٹرک کاطالب علم زخمی

اقبال ٹاؤن،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میٹرک کاطالب علم زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں سکیم موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سترہ سالہ میٹرک کاطالب علم زخمی ہو گیا۔امدا د یہ ٹیمو ں نے زخمی کو طبی امدا د کے لیے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سترہ سالہ شاہ زیب زخمی ہو گیا۔شاہ زیب پریکٹیکل کے امتحان کی تیاری کے لئے گیاتھا، واپس آتے ہوئے سکیم موڑپرنامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں سروسز ہسپتال میں منتقل کر دیاگیا۔زخمی کے بھائی شہریار کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -