ساندہ ، کرائے کے گھروں کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے گروی چڑھانے والا گروہ سرگرم

ساندہ ، کرائے کے گھروں کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے گروی چڑھانے والا گروہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں کرائے کے مکان کو اپنا ظاہر کرکے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے 5افراد پر مشتمل سرگرم گروہ کی جانب سے 22لاکھ روپے ہتھیائے جانے پرخواتین انصاف کے لئے سیشن عدالت میں پہنچ گئیں، متاثرہ خواتین کا عدالت میں مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی اور رقم واپس دلوانے کا مطالبہ ،ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں ساندہ کی خواتین یاسمین، بنیش اور صفیہ سمیت دیگر افراد نے اپنے وکلاء کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ساندہ میں جمشید، ندیم، محسن اور غضنفروغیرہ پر مشتمل ایک گروہ متحرک ہے جس سادہ لوح افراد کو کرائے کے مکان کا مالک ظاہر کرکے ان کو گروی پر مکان دینے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے کی رقم خوردبرد کرلیتا ہے ، مذکورہ درخواست گزار خواتین نے مزید کہا کہ جمشید اور دیگر افراد نے انہیں ایک مکان دکھایااس مکان کا مالک اپنے ہی ایک ساتھی غضنفر کو ظاہر کیا اور گروی پر مکان دینے کا جھانسہ دے کر گروی کی ایڈوانس رقم لے لی اور بعد میں وہاں سے چلے گئے، ملزموں کی جعل سازی کا علم اس وقت ہوا جب مالک مکان کرایا لینے آیا تب معلوم ہوا کہ مکان ملزمان نہیں بلکہ انہوں نے کرائے پر لے رکھا تھا، ساندہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیا تو ملزمان نے عدالتی بیلف کا چھاپہ ڈلوادیا ،درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ان کی رقم واپس دلوائی جائے ،فاضل جج نے متعلقہ تھانے کے تفتیشی افسر کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
گروہ سرگرم

مزید :

علاقائی -