حصص کی خریداری کا رجحان ، کاروبار میں تیزی

حصص کی خریداری کا رجحان ، کاروبار میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد بدھ کو پھر تیزی لوٹ آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 168.80پوائنٹس کے اضافے سے45172.99پوائنٹس ہوگیاجب کہ حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کے باعث 52.87فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ہواجبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت1کروڑ25لاکھ 19ہزارشیئرز زائد رہا۔ گذشتہ روزٹر یڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 44899.68پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کے حصص کی خریداری بڑھنے کے باعث مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی جس سے انڈیکس کی45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 168.80پوائنٹس کے اضافے سے45172.99پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس90.95پوائنٹس اضافے سے22617.64 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس248.32پوائنٹس اضافے سے76459.40 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس134.11 پوائنٹس کے اضافے سے32401.41 پوائنٹس ہو گئی ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر365 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں39ارب32کروڑ43لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت92کھرب45ارب34کروڑ42لاکھ روپے سے بڑھ کر92کھرب84ارب66کروڑ85لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 24کروڑ81لاکھ6ہزار شیئرز رہا جب کہ اس کے مقابلے میں منگل کو23کروڑ55لاکھ 87ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی تھی اس لحاظ سے بدھ کوکاروباری سرگرمیوں کا حجم منگل کی نسبت1کروڑ25لاکھ 19ہزارشیئرز زائد رہا۔گزشتہ روز قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے۔
جس کے حصص کی قیمت 383روپے اضافے سے8058 روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت150 روپے اضافے سے9700روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی آئی لینڈٹیکسٹائیل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 40روپے کمی سے900 روپے اورشیزان انٹر کے حصص کی قیمت21.82 روپے کمی سے527.18 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روزٹی آر جی پاک لمیٹیڈ کی سرگرمیاں2کروڑ2لاکھ29لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،فوجی سیمنٹ، لوٹی کیمکل ،پاک انٹربلک، فوجی فوڈز،بینک آف پنجاب ،ٹی پی ایل کارپوریشن اور فوجی فرٹیلائزرکے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کار محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے محتصر وقتی سرمایہ کاری حکمت عملی پر عمل پیرا نظر آرہے ہیں جس کے تحت وہ حصص مہنگے ہونے پر فروخت اور سستے ہونے پر خریداری کرینے لگتے ہیں ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں محدود پیمانے پر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ دنوں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

مزید :

کامرس -