مدثر ہلاکت کیس: فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

مدثر ہلاکت کیس: فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں مدثر نامی لڑکے کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف گواہوں کے بیانات قلمبند نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء بحث کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے دلائل کے بعد عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -