لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال رو ڈ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال رو ڈ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مال رو ڈ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا ، چیئرنگ کراس ٹریفک کے لئے مکمل بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، دھرنے کے دوران ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بے ہوش ہو کر گر گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا,خواتین ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کی منظوری تک مال روڈ پر ڈیرے جما لیے,تفصیلات کے مطابق چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے تیسرے روز دھرنے میں اس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر نسرین اختر اچانک گر کر بے ہوش ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہدھرنے کی وجہ سے مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، راستے بند ہونے سے بہت سے شہری سیخ پا نظر آئے اور احتجاجی خواتین سے بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری رہا.ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ سروس سٹرکچر، واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پر حکومت عرصہ دراز سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -