سینیٹ سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کیلئے 15 اپریل کی ڈیڈ لائن

سینیٹ سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کیلئے 15 اپریل کی ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جمرود(نمائندہ خصوصی)سینٹ سے فاٹا اصلاحات منظور نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کرئینگے ،عدنان فاٹا یوتھ جرگہ کے عہدیداروں نے جن میں عدنان خان، اکبر علی،محمد عمر اور جنید خان شامل تھے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا کہ وہ 15اپریل 2018 کو ہر صورت میں فاٹا اصلاحات کو سینٹ کے سیشن میں پیش کرے اور اگر اس بار بھی مزکورہ بل کو سینٹ نے پاس نہیں کیا تو پھر وہ اس تاخیری حربوں کے خلاف سخت احتجاج کرینگے کیونکہ حکومت جان بوجھ کر قبائلیوں کے خلاف سازش کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر عدنان خان نے کہا کہ فاٹا اصلاحات ایک کروڑ قبائلیوں کی دل کی آواز ہے اور اس حق کی آواز کو اب کوئی دبا نہیں سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا نفاذ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے اور ہم اپنے حقوق کے لئے اپنی آواز کو ہر ایک میدان پر اُٹھائینگے اور اپنے حقوق ہر قیمت پر حاصل کرئینگے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک پر جتنا دیگر شہریوں کا حق ہے اتنا ہی ہمارا بھی ہے کیونکہ اس ملک کو آزاد کرنے میں ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جس کی پوری دنیا گواہ ہے اور اگر پھر بھی ہمیں کوئی اپنے حقوق نہیں دیتے ہیں تو پھر ہمیں اپنے حقوق زبردستی کے ساتھ حاصل کرانے کے طریقے بھی آتے ہیں اور اگر ضرورت پڑ گئی تو اس کو بھی استعمال کرےئنگے۔