سنی لیون نے پہلی مرتبہ گود لیے گئے اپنے بچوں کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

سنی لیون نے پہلی مرتبہ گود لیے گئے اپنے بچوں کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ ...
سنی لیون نے پہلی مرتبہ گود لیے گئے اپنے بچوں کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے تینوں بچوں بیٹی نشا کور اور بیٹوں اشر سنگھ اور نواہ سنگھ ویبر کے حوالے سے ایک حسین اتفاق مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون کے دونوں بیٹے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے تینوں بچوں کے حوالے سے نہایت دلچسپ اور حسین اتفاق شیئر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے اپنی بڑی بیٹی نشا کو گزشتہ برس جون میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع لاتور کےایک یتیم خانے سے گود لیاتھا۔ سنی کا کہنا ہے کہ انہیں نشا کی حوالگی کاآفیشل کنفرمیشن لیٹر 21 جون کو بدھ کے روزملا تھا جب کہ ان کے دونوں بیٹے بھی بدھ کے روز ان کے حوالے کیے گئے تھے لہٰذا یہ ایک حسین اتفاق ہے کہ ان کے تینوں بچے انہیں ایک ہی دن ملے۔
سنی نے مزید کہا تینوں بچوں کی آمد کے ساتھ ان کی زندگی بہت زیادہ تبدیل ہوگئی ہے اور یہ تبدیلی بہت اچھی ہے۔ نشا اپنے بھائیوں کا بالکل بڑی بہنوں کی طرح خیال رکھتی ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -