کرونا وائرس کے باعث انڈور فٹ سال کی سرگرمیاں معطل

  کرونا وائرس کے باعث انڈور فٹ سال کی سرگرمیاں معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کرونا وائرس کے باعث انڈور فٹ سال کی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کی لہر بہت خطرناک حد تک جا چکی ہے اور اس دیگر کھیلوں فیڈریشنز کی طرح پاکستان فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں فٹ سال کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن، پاکستان جوڈو فیڈریشن، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن، پاکستان باکسنگ فیڈریشن، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن، پاکستان کراٹے فیڈریشن اور پاکستان ووشو فیڈریشن نے بھی اپنے اپنے قومی سطح کے ایونٹس معطل کر دیئے تھے۔