آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان آئیگی

     آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان آئیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ گذشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹ المپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ آرزبائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم کراچی میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اس سلسلے میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چناؤ کے سلسلے تین روزہ ٹرائلز اپریل کے پہلے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونگے۔
، ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کیلئے کیاجائے گا اور ان کھلاڑیوں کو دو ماہ تک تربیتی کیمپ تربیت دی جائے گی اور مئی کے آخری ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔