عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی
عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ سال کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر جانے والے بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان  کو 66ویں فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں دو اعزازات سے نوازا گیا جو کہ ان کے بیٹے بابیل خان نے وصول کیے جبکہ اس تقریب میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شرکت نہیں کی۔اب ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے فلم فیئر ایوارڈز شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، بابیل کی اس ویڈیو سے اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر کی فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Babil (@babil.i.k)


اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرفان خان کے بیٹے بابیل ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں اور اس دوران اُن کی والدہ تیار ہونے میں اُن کی مدد کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’کاش وہ بھی اس تقریب میں جاسکتی، جس پر بابیل والدہ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ چلیں نہ، کیوں نہیں جارہی؟ جس پر ستاپا سکدر بیٹے کو گلے سے لگاتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ نہیں میں لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتی ابھی۔‘

اداکار عرفان خان کو فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر  ایوارڈ دیا گیا جبکہ عرفان خان کو ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے بھی نوازا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ 

مزید :

تفریح -