روزہ خاص اللہ تعالیٰ سے روحانی، جسمانی اور اجروی معاملہ ہے

تحریر : آفتاب شاہ
بعض لوگ رمضان میں روزہ داروں کا ٹیسٹ لینے کا کام کرتے ہیں جو چہرہ دیکھ کر کہہ دیتے ہیں مجھے تو تمہارا روزہ نہیں لگتا۔
پھر ملتے ہی یہ لازم ہے کہ پوچھا جائے کہ آپ نے روزہ رکھا ہے؟
کچھ لوگ اس سے بھی اگلے درجے پر جاکر کہتے ہیں اپنی زبان تو دکھاؤ اس سے پتہ چل جائے گا تمہارا روزہ ہے یا نہیں؟
تب یوں گماں گزرتا ہے ان لوگوں کو شاید خاص طور پر متعین کیا گیا ہے کہ وہ تحقیقات مکمل کر کے اس کی رپورٹ کسی خاص مقام پر روانہ کردیں۔
جبکہ روزہ خاص اللہ تعالیٰ سے روحانی، جسمانی اور اجروی معاملہ ہے
پھر یہ بات ایک مسلمان کے لیے انتہائی معیوب ہے کہ وہ ربِ کائنات کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے۔
کتاب" آفتابیات" سے اقتباس