دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کرنے اور انسانیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں

دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کرنے اور انسانیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پا کستا ن امن و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتا ہے دہشت گرد اسلام کا چہرہ مسخ اور انسانیت کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں طلباء خود کو علم و حکمت اور انسانیت کے لئے وقف کر دیں تو معاشرے میں انقلابی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے دسویں کنونشن کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ محنت لگن سے کامیاب ہونے والے تمام طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں طلباء کی کامیابی میں اہم کردار ان کی اپنی محنت تعلیم سے محبت اساتذہ کا احترام اور والدین کی دعائیں پر ہی مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے کریجویت طلباء علم و حکمت اور انسانیت کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں وقف کریں تاکہ پاکستان سے دنیا میں انقلابی تبدیلی رونما ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اہم کردار ادا کر سکتی ہے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہو گا پاکستان میں چند یونیورسٹیاں پیشوں کی حاضر ڈگریاں بانٹ رہی ہیں ان اداروں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی لعنت ہے دہشت گردی نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا امن و سکون خراب کر رکھا ہے دہشت گردوں نے انسانیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اسلام ام و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتا ہے دہشتگرد اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں ۔