جوہری دھماکوں سے پورا منظرنامہ بدل گیا، ملٹری سیکریٹری نے وزیراعظم ہاؤس بلایا اور تیاررہنے کی ہدایت کی گئی: ثمر مبارک

جوہری دھماکوں سے پورا منظرنامہ بدل گیا، ملٹری سیکریٹری نے وزیراعظم ہاؤس ...
جوہری دھماکوں سے پورا منظرنامہ بدل گیا، ملٹری سیکریٹری نے وزیراعظم ہاؤس بلایا اور تیاررہنے کی ہدایت کی گئی: ثمر مبارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ممتاز ایٹمی سائنسدان اور نبسکام کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ 1998 ءمیں جوہری دھماکوں کے فیصلے سے پورا منظر نامہ تبدیل ہو گیا تھا اور ان دھماکوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اتوار کو یوم تکبیر پر اپنے ایک انٹرویو میں جوہری دھماکوں کے حوالے سے واقعات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں وزیراعظم ہاﺅس بلایا گیا، وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کے دوران انہیں جوہری ٹیسٹ کرنے کیلئے کہا گیا ، اس کے بعد 14 مئی کو کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا اور اس میں بھی جوہری تجربات کرنے کے فیصلے کی توثیق کی گئیں ۔

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ان فیصلوں کے بعد و ہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چاغی پہنچے اور21 مئی کی صبح کو کام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، چاغی کی سائیٹ پر 1975 ءسے کام ہو رہا تھا اس لئے یہ تصور نہیں کرنا چاہے کہ یہ چند دنوں میں تیار ہو سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سائیٹ پر ہمارے متعدد ماہرین ارضیات نے کام کیا تھا ، پہاڑ کو چیک کیا گیا اور جگہ کا تعین کیا گیا جس میں پتھروں کی مضبوطی کو بھی جانچا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 مئی کو بم رکھنے کے بعد 20کلومیٹر کی دوری پر ریموٹ کنٹرول سسٹم لگایا گیا اور 27 مئی کی رات کو تمام کام مکمل ہوا ، 28 مئی کو طے پایا کہ دوپہر تین بجے ایٹمی دھماکے کئے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -