949 ہیڈ ماسٹرز کے  دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم

   949 ہیڈ ماسٹرز کے  دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے 949 ہیڈ ماسٹرز کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دیتے ہوئے 6 ماہ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کو ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی۔آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے ہیڈ ماسٹرز کو مستقل نہ کرنے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ میں سیکرٹری تعلیم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران محکمہ تعلیم نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا۔سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹرز کے ٹیسٹ سندھ پبلک سروس کمیشن لے گا۔اس موقع پر عدالت نے تمام ہیڈ ماسٹرز کے کانٹریکٹ میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کا حکم دیدیا۔