چیف پیسکو کا لائن مین کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار 

چیف پیسکو کا لائن مین کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور)پاکستان نیوز(چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئرمحمدجبارخان نے دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ سے جان بحق ہونے والے نتھیہ گلی سب ڈویژن کے لائن مین ناصرشاہ کی وفات پر اپنے دلی غم اورافسوس کا اظہارکیا ہے،چیف ایگزیکٹیومرحوم ناصرشاہ کے گھرگئے اور اپنی طرف سے،وفاقی وزیر توانائی اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پسکوکی جانب سے ان کے ورثا سے تعزیت کا اظہارکیا اورمرحوم کے لئے مغفرت اورورثا کے لئے اس صدمہ کو براشت کرنے کی دعا کی،چیف ایگزیکٹیوپسکو نے تمام ٹیکنیکل سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لائنوں پر کام کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اس بارے میں غیرضروی خوداعتمادی کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے، انہوں نے کہا کہ کام کے دوران ایسی محفوظ فضا پیدا کی جائے جس میں آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا سکیں،بجلی کے نظام کو ایسے نقائص سے پاک کیا جائے جو آپ کے لئے خطرات کا باعث بن سکتے ہوں،بلکہ آپ بھی ایسی غلطیوں کی نشاندہی کریں جو ہماری نظروں سے اوجھل ہیں،تاکہ ان کا ضروری تدارک کیا جاسکے،  چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ کارکن پسکو کا قیمتی سرمایہ اورریڑھ کی ہڈی ہیں، بہترحالات کارفراہم کرنے اور دوران کار بہترحفاظتی سامان کی فراہمی پسکومنیجمنٹ کا مطمع نظر ہے،تاہم ہرکارکن کی بھی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ دوران کام سیفٹی کے بنیادی اصولوں کومدنظر رکھے اور حفاظتی پالیسی پرپوری طرح عمل درآمد کرے، کبھی اپنے ساتھیوں کو لاپرواہی برتتے دیکھیں تو انہیں کام سے روک دیں اوریاددہانی کریں کہ آپ کی زندگی خداکی امانت ہے اس کی حفاظت کریں،آپ سے گزارش ہے کہ آپ سیفٹی کو ڈ پر مکمل عمل کریں،