حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں   پر حل کررہی ہے، چوہدری شفیق

حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں   پر حل کررہی ہے، چوہدری شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوا چوہدری محمدشفیق کی انصاف ویلفیئرونگ کے ضلعی صدررانامحمدجاویدخاں کی رہائش گاہ چک 85پی آمد، رانامحمدجاویدخاں سے چک 85پی سمیت دیگرملحقہ چکوک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
اورمسائل کے حل بارے تفصیلی گفتگوہوئی، چوہدری محمدشفیق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں غافل نہیں ہے اورعوام سے کئے گئے وعدوں کو تیزی سے پورا کر رہی ہے، بنیادی سہولیات سے محروم پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا رہا ہے، پسماندہ علاقوں کے مسائل کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ان علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے وژن کے مطابق عام آدمی کے تمام مسائل کا خاتمہ کر کے ان کی زندگی میں خوشحالی اور آسانیاں لائیں گے، انہوں نے علاقہ میں رانامحمدجاویدخاں کی سیاسی، سماجی خدمات پرشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رانامحمدجاویدخاں علاقہ کی تعمیروترقی اورمسائل کے خاتمہ کے لیے ہمیشہ پرعزم رہتے ہیں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں، رانامحمدجاویدخاں نے چوہدری محمدشفیق کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے جسے حقیقی طورپرعملی جامعہ پہنارہے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت تمام شہروں اورعلاقوں کی برابر ترقی کے مشن پرگامزن ہے، حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے، ملکی معیشت ٹیک آف کرچکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اس موقع پراللہ بچایامہر،حاجی سعیدگوجراوررانامحمداصغربھی موجودتھے۔
چوہدری شفیق