مریم نواز،حمزہ شہباز کے جلسہ بہاولپورکی جھلکیاں،محمد یاسین،امجدرشید گجرسے

مریم نواز،حمزہ شہباز کے جلسہ بہاولپورکی جھلکیاں،محمد یاسین،امجدرشید گجرسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
٭جلسہ کا وقت  شام چھ بجے مقرر تھا عوام نہ آنے کی وجہ سے رات 9 بجے شروع کرایا گیا،،، قائدین کی آمد سے قبل سٹیج پر نیازی جھوٹا ہے ترانہ چلایا گیا،،٭ جلسہ میں  خواتین  کی تعداد  قلیل تھی،،، سٹیج سیکرٹری  نے عمران خان کے جلسے کو ناکام بنانے میں  پولیس کوعوام سے تالیاں بجوا کر خراج تحسین  پیش کیا،،  وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو پنڈال میں لانے کیلئے ہیلی پیڈ بنانے کے لئے کرکٹ گرانڈ کھودڈالا،،  پنڈال میں سابق سنیٹر چوہدری  سعود سابق صوبائی وزیر ملک اقبال چنڑ ایم پی اے کاظم پیرزادہ  عدنان فرید قاضی جلوسوں کی شکل میں آئے،،، پنڈال میں شدید  گرمی کے باوجود پنکھوں اور پینے کے پانی کا کوئی بندوبست  نہ تھا،،،وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز  کے سٹیج  پر پہنچنے پر دیکھو دیکھو کون آیا  شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگوائیگئے،،  حمزہ شہباز اورمریم نواز  کی آمد پنڈال میں موجود لوگوں نے کھڑے ہو کرپارٹی پرچم ھلا کر استقبال  کیا،،  مریم نواز نے سٹیج  پر پہنچتے حفاظتی باڑ کھولنے کا حکم دیا تو نوجوانوں  کاجم غفیر سٹیج  کی طرف امنڈ ایا مریم نواز کا درشن کرتے ہی نوجوان  واپس جانا شروع ہوگئے،، دوران تقریر مریم نواز  کے ھاتھ مائیک گر گیا۔جلسہ کے اختتام پر نون لیگ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -