سعودی عرب میں نئے نظام کا مقصد حجاج کی خدمت کو بہتر بنانا،فواد امین کاتب

سعودی عرب میں نئے نظام کا مقصد حجاج کی خدمت کو بہتر بنانا،فواد امین کاتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جنوبی ایشیاء حج کارپوریشن مکہ مکرمہ کے سینئر رہنما فواد محمد امین کاتب نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے نظام کا مقصد حجاج کی خدمت کو بہتر بنانا ہے لہٰذا نئی اصطلاحات سے استفادہ کرتے ہوئے حجاج کی خدمت کے نظام کو مضبوط اور آسان بنائیں گے اپنے گھر میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا سکندر اعظم خان نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے ترقی کرنیوالے ممالک میں شامل ہے جس کی عالم اسلام کی خدمت اور انسانیت کیلئے خدمات کا ہر کوئی معترف ہے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان حج وعمرہ زائرین کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے اس لیے ہمارے زائرین کے حوالے سے مسائل ختم ہونے چاہئیں چیرمین حج وعمرہ کمیٹی مکہ چیمبر مروان شعبان نے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ سعودی عرب کے پرائیویٹ سیکٹر کے لئے بڑی مارکیٹ ہے اس لیے حج وعمرہ زائرین کیلئے انتظامات کو بہتر اور آسان بنا دیا گیا ہے چیرمین حج وعمرہ کمیٹی چیمبر فیصل آباد حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سعودی حکومت کی حج وعمرہ زائرین اور حرمین شریفین امور کے انتظام و انصرام کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں مشاعر مقدسہ کی اپ گریڈیشن سے حجاج کرام کو بڑی سہولیات ملیں گی۔
فواد امین کاتب

مزید :

صفحہ آخر -