آئین و قانون دیکھا تو ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا،چیف جسٹس

    آئین و قانون دیکھا تو ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا،چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم نے آئین اور قانون کو کیا دیکھا ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوگیا،کہہ دیا گیا کہ یہ تین ججز سی آئی اے کے ایجنٹ ہیں۔ دور ان سماعت انہوں نے کہاکہ کہہ دیا گیا کہ بھارتی ایما پر کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کہہ دیا گیا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے،پوچھنا پڑگیا کہ ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ سوشل میڈیا کسی کے کنڑول میں نہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آئینی اداروں کے بارے میں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -