وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حلیم عادل شیخ

  وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلینجز کو نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اس وقت ملک کو بیشتر مسائل کا شکار ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشیت مستحقکم ہورہی ہے ملک ترقی کر رہا ہے، ملک دشمن پاکستان کا ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمارے کپتان عمران خان کی قیادت میں ہمیں ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔گزشتہ ادوار میں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے ہوٹا ہے جن کا احتساب جاری ہے سزاؤں سے بچنے کے لئے دونوں پارٹیوں ملک کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حکومت اور فوج ایک پیج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ کے نااہل حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں، اسپتالوں میں ادویات سے لیکر ایمبولنس تک نہیں دی جاتی ہے، اسکولوں میں سہولیات نہیں ہیں، پینے کے لئے گٹروں کا پانی فراہم کیا جارہا ہے، سندھ اسمبلی میں عوام کے مسائل پیش کرتے ہیں لیکن ان کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے ہیں۔ سندھ حکومت کے وزراء عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی دس سالہ کارکردگی بھی دکھائیں۔ پیپلزپارٹی نے دس سالوں میں سندھ کی زراعت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -