حکومت ملک میں گردواروں کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے سرگرم لیکن کس بااثر ہاﺅسنگ سکیم نے بابا گرونک جی کی والدہ کی زمین پر قبضہ کرکے نیا فیز بنانا شروع کردیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

حکومت ملک میں گردواروں کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے سرگرم لیکن کس بااثر ...
حکومت ملک میں گردواروں کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے سرگرم لیکن کس بااثر ہاﺅسنگ سکیم نے بابا گرونک جی کی والدہ کی زمین پر قبضہ کرکے نیا فیز بنانا شروع کردیا؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پبلک اکاﺅنٹس کی ذیلی کمیٹی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹس اورآڈٹ حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بااثر ہاﺅسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے لاہور) نے اوقاف کے زیر انتظام بابا گورونانک جی کی والدہ بےبے نانک جی کی اربوں روپے قیمتی گوردوارے کی اراضی پر قبضہ کرکے ہا ﺅسنگ سکیم فیز 7 شروع کر دی جبکہ میسرز ایلئیسم ہولڈنگ پاکستا ن لمٹیڈ ، ہائی لینڈ لونگ کانسپٹ اور ڈی ایچ اے کے ساتھ ناقص معاہدوں کی بدولت متروکہ وقف املاک بورڈ کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آڈٹ حکام نے بتایا کہ متروکہ املاک وقف کے اربوں روپے کے کرپشن کے معاملات نیب اور ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں جن پر پیشرفت انتہائی سست ہے، کنونئیر کمیٹی شیری رحمٰن نے آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔ پبلک اکاﺅنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں وزارت مذہبی امور اور متروکہ املاک وقف بورڈ کے آڈٹ اعتراضات 2015-16 کاجائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 41 ہزار ایکڑ زمین لیز پر دی گئی لیکن کرایہ دار ایک روپیہ بھی کرایہ نہیں دے رہے ہیں جبکہ اربوں روپے کی کرپشن کے 15 کیسز نیب اور ایف آئی اے میں زیر تفتیش ہیں 8 ہزار ایکڑزمین ڈی ایچ اے کو دی گئی جبکہ 15 ہزار ایکڑ زمین پر ڈی ایچ اے نے قبضہ کرلیا اور اس کے بدلے میں بھی کچھ نہیں آرہا ہے اسی طرح غیرقانونی طور پر سابق ایم ڈی نے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کردی جو اسٹاک ایکس چینج میں بھی منسوخ ہوچکی ہیں ،سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایاکہ یہ تمام باتیں درست ہیں اور ان اعتراضات کا دفاع ممکن نہیں۔

آڈٹ حکام نے بتایاکہ ای ٹی بی نے میسز ایلسئیم ہولڈنگ پاکستان لمیٹڈ اور ہائی لیونگ کانسپٹ اور ڈی ایچ اے کے ساتھ الاٹمنٹ سرٹیفکیٹ کی خرید و فروخت کا معاہدہ طے پایا مگر یہ کمپنیاں متروکہ وقف املاک بورڈ کا 3 ارب روپے سے زائد کا منافع خو د ہڑپ کر گئیں، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر نے کمیٹی کو گوردوارہ کرتار پورہ کےدورے کی دعوت بھی دی جس کو سینٹر مشاہد حسین سیدنے قبول کیا۔تاہم ایک سرکاری افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مینجمنٹ تبدیل ہوئی ہے ، نئی انتظامیہ جائزہ لے رہی ہے کہ ان الزامات میں کہاں تک صداقت ہے۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -