کراچی کے ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے وفاقی حکومت کتنے ڈالرز فراہم کرے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی کے ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے وفاقی حکومت کتنے ڈالرز فراہم کرے گی؟ ...
کراچی کے ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے وفاقی حکومت کتنے ڈالرز فراہم کرے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی, ملاقات میں باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گورنر سندھ کو ریڈ لائن پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاق ریڈ لائن پروجیکٹ کے لئے 48 ملین ڈالرز (تقریباً 7.5 ارب روپے) گرین کلائمیٹ فنڈز سے فراہم کرے گا،یہ دنیا کا پہلا زیرو کاربن اخراج پروجیکٹ ہوگا۔ملک امین اسلم نے گورنر سندھ کو الیکٹریکل وہیکل پالیسی اور گرین اینڈ کلین چیمپیئن سکیم کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں گرین اینڈ کلین چیمپیئن سکیم سینٹرز قائم کئے جائیں گے ، اس سکیم کے تحت کوئی بھی عام آدمی اپنے آپ کو موبائل ایپلی کیشن ویب پورٹل پر جاکر آسانی سے رجسٹرڈ کرسکتا ہے ، اس کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے کوئی بھی مثبت ایکٹویٹی اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ملک امین اسلم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت کراچی شہر میں پلوشن سے پاک اور سستی سفری سہولیات میسر آئیں گی اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر انٹر پرینیور نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے تحت صوبہ سندھ میں شجر کاری مہم کے ذریعے اگلے چار سالوں کے دوران تقریباً ایک ارب پودے لگائے جائیں گے، جس کے لئے 5ارب روپے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس شجر کاری مہم کو مانیٹر کرے گی۔