مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ 

مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث نفسیاتی امراض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا جبکہ شہر کے مختلف شاہراؤں پر ذہنی امراض میں مبتلا افراد نظر اتے ہے تاہم صوبائی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی حکمت عملی موجود نہیں جس سے نفسیاتی اور دیگر  ذہنی امراض سے عوام کی تحفظ کیا جا سکے پشاور شہر میں جہاں غربت میں اضافہ ہوا ہے وہی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عوام نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے لگے اور ائے دن زہنی امراض جو زیادہ تر ٹینش اور ڈپریشن سے لگتے ہے پھیلنے لگے تاہم صوبے کی موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کے پاس اسکے روک تھام کے حوالے سے کوئی حکمت عملی موجود نہیں جبکہ علاج مہنگا ہونے کے باعث زیادہ تر افراد تا عمر ایسی امراض میں مبتلا رہتے ہے جسکی وجہ سے نہ صرف انکی زندگیاں داو پر ہے بلکہ انکے خاندان والے بھی شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہے۔