مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں گے، مارکیٹ کمیٹی

مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف فوری اقدامات کئے جائیں گے، مارکیٹ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اور اعلیٰ کوالٹی کو یقینی بنانے کیلئے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ ایکشن لے گی۔ لاہور بادامی باغ اور کاہنہ کاچھا کے آڑھتیوں کی طرف سے مصنوعی مہنگائی میں ملوث بڑے مگرمچھ اور اشرافیہ کے خلاف کاروائی کے مُطالبے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ سبزی و پھل منڈی شہزاد یوسف چیمہ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سبزی و پھل منڈی کاہنہ کاچھا اعجاز سلیم منہیس نے آڑھتیوں کے اجلاس میں بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں92پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں، گراں فروشی پر روزانہ کی بنیاد پر جُرمانے اور ایف آئی آر درج کی جاتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنراور اسسٹنٹ کمشنرز کی سطح پر مصنوعی مہنگائی میں ملوث بڑے افراد کے خلاف کارروائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جاتے ہیں۔ عوام الناس گرانفروشی پر 0800-02345پر شکایات درج کروائیں فوری ایکشن لیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -